وفاقی محتسب کا طلبہ کے ساتھ پرا ئیو یٹ کمپنی کی بس کے ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر کے نازیبا سلوک کا ازخود نو ٹس ، رپورٹ طلب

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے اسلام آ باد کے ایک دینی مد رسہ کے طلبہ کے ساتھ پرا ئیو یٹ کمپنی کی بس کے ایک ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر کے انسا نیت سوز سلوک کا ازخود نو ٹس لیتے ہو ئے آ ئی جی اسلام آ باد، آئی جی مو ٹر وے پو لیس اور آ ئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر …

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی نے اسلام آ باد کے ایک دینی مد رسہ کے طلبہ کے ساتھ پرا ئیو یٹ کمپنی کی بس کے ایک ڈرائیو ر اور کنڈیکٹر کے انسا نیت سوز سلوک کا ازخود نو ٹس لیتے ہو ئے آ ئی جی اسلام آ باد، آئی جی مو ٹر وے پو لیس اور آ ئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان کے مطابق مو ٹر وے پو لیس نے فو ری کا رروائی کر تے ہو ئے کمپنی کی مذ کو رہ بس اور ڈرائیو ر کے نیشنل ہا ئی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی حدود میں داخلے پر پابند ی عائد کردی ہے۔

علا وہ ازیں کمپنی کی تمام بسوں پر بھی پا نچ دن مو ٹر وے پر داخلے پر پا بند ی رہی جبکہ مو ٹروے پولیس کے ڈیو ٹی پر افسران کے خلا ف غفلت بر تنے کے جر م میں تا دیبی کا رروائی شر وع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطا بق دینی مد رسہ کے سات طلبہ نے چھٹیاں گزا رنے کے لئے ضلع اوکا ڑ ہ میں اپنے گھروں کو جا نا تھا، ان کے والد ین نے ایک پرا ئیو یٹ کمپنی کی بس پر ان کی سیٹیں بک کرا دیں۔ بس کے ڈرا ئیور اور کنڈ یکٹر نے گو لڑہ مو ڑ اسلام آ باد سے ان معصوم طلبہ کو سیٹوں پر بٹھانے کی بجا ئے بس کی سا مان والی ڈگی میں زبردستی بٹھا دیا۔بس کی ڈگی میں سامان کے ساتھ ساتھ چند بکر یاں بھی بٹھا ئی گئی تھیں۔

بس میں آ کسیجن کی کمی کے باعث بچے چیختے چلا تے رہے لیکن ان کی چیخ و پکار پر کسی نے توجہ نہ دی۔ حو یلی لکھا پہنچنے پر بچوں کے والد ین نے بچوں کو ڈگی سے نکلتے ہو ئے دیکھا تو وہ اس سلوک پر حیران ہو ئے کیو نکہ تمام بچے سہمے ہوئے تھے۔ والدین نے بس عملہ کے خلاف پولیس سٹیشن حو یلی لکھا ضلع اوکا ڑ ہ میں ایف آ ئی آر تو درج کرا دی لیکن اس پر کو ئی کا رروائی نہ ہو ئی۔ وفاقی محتسب کے رجسٹرار محمد ثا قب خان یہ معاملہ وفاقی محتسب کے نوٹس میں لا ئے جس پروفاقی محتسب نے فو ری نو ٹس لیا اور آئی جی اسلام آ باد پولیس، آ ئی جی مو ٹر وے پو لیس اور آ ئی جی پنجاب پو لیس سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

نیشنل ہا ئی وے اینڈ مو ٹر وے پو لیس نے وفاقی محتسب کو رپورٹ دی ہے کہ کمپنی کی مذ کو رہ بس اور ڈرائیو ر کے نیشنل ہا ئی وے اینڈ موٹروے پولیس کی حدود میں داخلے پر پابند ی عائد کردی ہے۔ علا وہ ازیں کمپنی کی تمام بسوں پر بھی پا نچ دن موٹروے پر داخلے پر پا بند ی رہی جبکہ بسوں کی چیکنگ کے نظا م کو سخت کر نے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی افسران کے خلا ف بھی تادیبی کا رروائی شر وع کر دی گئی ہے۔

 

مزید خبریں