26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی محتسب کی مداخلت پر فارما سیوٹیکلز کمپنیوں کی جان بچانے والی...

وفاقی محتسب کی مداخلت پر فارما سیوٹیکلز کمپنیوں کی جان بچانے والی ادویات مناسب قیمت پر فراہم کرنے کی یقین دہانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔8 دسمبر(اے پی پی )وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی مداخلت کے بعد فارما سیوٹیکلز کمپنیوں نے جان بچانے والی ادویات مناسب قیمت پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس حوالے سے جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سابق سرجن جنرل پاک آرمی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمود احمد اختر نے زندگی بچانے والی ضروری ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اس سے پہلے سینئر ایڈوئزر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ جاوید اختر نے شرکاءکو ضروری ادویات سکیم کے حوالے سے پریزنٹیشن دی ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈراپ ڈاکٹر محمد اسلم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت ضروری ادویات سکیم پرعمل درامد کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے ضروری ادویات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلئے حکومت اور فارما سوٹیکلز کمپنیوں کی کوششوں کی تعریف کی ۔انہوں نے وفاقی محتسب کی سب کمیٹی کی تجاویز پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زوردیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32808

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں