24.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ،...

وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا آئیسکو ہیڈ آفس کا دورہ، ریڈ نگ اور بلوں کے نظام کو بہتر بنانے اور مز ید”کسٹمرز سہو لت مرا کز“ قائم کر نے کی ہدا یت

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدا یت پر سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم نے گز شتہ روز آئیسکو ہیڈ آ فس اور کسٹمرز سہو لیا تی مر کز کا دورہ کر کے عوام النا س کو درپیش مشکلا ت اور آئیسکو کی طر ف سے فرا ہم کر دہ سہولیا ت کا جا ئزہ لیا۔

آئیسکو کے چیف ایگز یکٹو سے ملا قا ت کے دوران معا ئنہ ٹیم نے وفاقی محتسب میں مو صول ہونے والی شکا یات کی روشنی میں بجلی کے اضا فی بلوں، ڈیٹیکشن بل، بجلی کے میٹروں کی غلط ریڈ نگ، پرا نے اور خراب میٹروں کی تبد یلی، گھروں کی بجلی منقطع کر نے کے معا ملا ت نیز ٹرا نسفا ر مرز، بجلی کے میٹروں اور کھمبے لگا نے میں تا خیر جیسے مسا ئل پر قا بو پانے اور اپنی سر وسز کو بہتر بنا نے کی ہد ایت کی۔جمعرات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس مو قع پر معا ئنہ ٹیم کو آئیسکو کی طر ف سے ایک بر یفنگ کے دوران مو جو دہ صو رتحال اور مستقبل کے منصو بوں کے با رے میں بر یف کیا گیا اور بتا یا گیا کہ عوام کی سہو لت اور آ گا ہی کے لئے آئیسکو سمارٹ ایپ بھی شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -

اس وقت 06 سر کلز میں 20”کسٹمرز سہو لیا تی مرا کز“ کام کررہے ہیں جبکہ ہر ڈویژن کی سطح پر ایسے مرا کز قائم کر نے کے منصو بے پر بھی عمل جاری ہے۔ معا ئنہ ٹیم نے آئیسکو کے کسٹمرز سہو لیا تی مرکزکے دور ے کے دوران وہاں پر مو جود افراد کی شکا یات سنیں اور مو قع پر ہی آئیسکو انتظا میہ کو ان کے ازالے کے لئے ہدا یات دیں۔ وہاں پر مو جود افراد نے گفتگو کے دوران اس سینٹر کی کار کر دگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور بتا یا کہ صا رفین کو یہ ایک اچھی سہو لت فرا ہم کی گئی ہے۔ وفاقی محتسب کی معائنہ ٹیم نے بھی اس سینٹر کی کارکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے اسے مز ید بہتر بنا نے کی ہدا یت کی۔ معائنہ ٹیم نے وفاقی محتسب کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594487

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں