اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی محتسب کی ٹیم نے مسافروں کو دستیاب سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا دورہ کیا ۔ جمعہ کو پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی محتسب کی ٹیم کی قیادت سینئر ایڈوائزر سید آصف شاہ اورشکایات کمشنر ڈاکٹر انعام الحق جاوید کر رہے تھے کی۔
اس موقع پر ٹیم نے مسافروں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دستیاب سہولیات اور خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وفاقی محتسب کی ٹیم نے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک روانگی اور آمد زونز کا معائنہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اس موقع پر محتسب کی ٹیم نے امیگریشن اہلکاروں سے بات چیت بھی کی اور کسٹمز انفارمیشن ڈیسک، اسکرینز، سائینیج، اے ایس ایف، بیگیج ہولڈ، جوائنٹ سرچ ایریا کا بھی دورہ کیا –
وفاقی محتسب کی ٹیم نے ون ونڈو فیسیلی ٹیشن ڈیسک (او ڈبلیو ایف ڈی) کے آپریشنز کا بھی جائزہ لیا ۔ٹیم نے بین الاقوامی اورڈومیسٹک دونوں مقامات پر مسافروں کے ساتھ بھی بات چیت کی، محتسب ٹیم نے سی آئی پی اور سرینا لاؤنجز کا بھی دورہ کیا ترجمان نے کہا کہ محتسب ٹیم نے مفت چائے، مساج کرسیاںاور بچوں کے پلے ایریا کی سہولیات کو سراہا اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی تعریف کی-