19.4 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی محتسب کی ٹیم 26 فر وری کو حضرو میں کھلی کچہر...

وفاقی محتسب کی ٹیم 26 فر وری کو حضرو میں کھلی کچہر ی لگا ئے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجا ز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب کے ایڈوائزر ہا رون سکندر پا شا کی سر برا ہی میں وفاقی محتسب کی ٹیم بدھ 26 فروری کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز حضرو ضلع اٹک میں دن 11بجے کھلی کچہر ی لگا ئے گی جس میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران بھی مو جود ہوں گے۔ وفاقی محتسب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی محتسب کے افسران، وفاقی اداروں کے خلا ف شکایات سن کر ان کے ازالے کے لئے متعلقہ اداروں کو مو قع پر ہی ہدا یات دیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کھلی کچہری عوام کو وفاقی محتسب کی طرف سے ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فرا ہمی کے پروگرام آئوٹ ریچ کمپلینٹ ریزولوشن (او سی آر) کا حصہ ہے۔ وفاقی محتسب نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پا سپورٹ آ فس، پو سٹل لا ئف انشو رنس، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کا رپو ریشن اور پاکستان پوسٹ آ فس سمیت وفاقی اداروں کے متعلقہ حکام کو کھلی کچہر ی میں شر یک ہو نے کی ہدا یت کی ہے۔ عوام النا س کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات پیش کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565474

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں