وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام 125 سکولوں و کالجز میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

134

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام 125 سکولوں و کالجز میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 125 سکولوں اور کالجز میں میڈیکل رومز قائم کئے جا رہے ہیں ،ان رومز میں طبی آلات، ادویات اور سپلیمنٹس وغیرہ فراہم کئے جائیں ، ان سہولیات کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے آئندہ ہفتے عملہ کو اعلیٰ طبی تربیت دی جائے گی۔

اس اقدام کام مقصد طلباء کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے جو ہماری جامع حکمت عملی کا ایک اہم حصہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ طلباء کی صحت و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔