وفاقی وزارت خزانہ نے مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاری کیلئے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز سے تجاویز طلب کر لیں

165

فیصل آباد۔6 فروری(اے پی پی )وفاقی وزارت خزانہ نے مالی سال 2017-18ءکے بجٹ کی تیاری کیلئے وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت پاکستان سمیت تمام چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز سے قابل عمل تجاویز طلب کر لی ہیںاور مذکورہ چیمبرز کے عہدیداران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسی مثبت تجاویز مرتب کرکے ارسال کریں جنہیں بجٹ کی تیاری کے موقع پر قابل عمل بنایاجاسکے تاکہ نئے مالی سال کا بجٹ بزنس فرینڈلی بنانے کے ساتھ ساتھ اس میں مناسب مراعات و سہولیات کااعلان بھی کیاجاسکے۔ دریں اثناءایوان صنعت وتجارت کے ذرائع نے مذکورہ اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تاجر تنظیموں پر زوردیا کہ وہ اپنے مسائل کے شافی حل کیلئے بجٹ تجاویز کی تیاری میں لازمی اور بھرپورحصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کا تمام تر دارومدار تاجر اور صنعتکار برادری پر ہے مگر بد قسمتی سے ہم بجٹ کی تیاری کے وقت سوئے رہتے ہیںاور جب ٹیکس لگ جاتے ہیں تو پھر ہم پورا سال رو دھو کر گزارتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ اس رجحان کو تبدیل کرنے کیلئے ہمیں خاص طور پر بجٹ تجاویز کی تیاری میںبر وقت اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔