27.7 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزراءاورمسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت

وفاقی وزراءاورمسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزراءاورمسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم محمد نوازشریف پرلگائے گئے الزامات کے حوالے سے عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے، وزیراعظم ماضی کی طرح الزامات سے باعزت بری ہوجائیں گے۔ منگل کویہاں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگ زیب نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کربہت باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے وکیل عدالت میں لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔ وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف پرماضی میں بھی جھوٹے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں لیکن ہم عدالت میں ثابت کریں گے کہ محمد نوازشریف کی پوری فیملی نیک نام ہے، وہ اس کیس میں بھی باعزت بری ہوں گے۔ وزیرمملکت پرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کہ یہ اہم کیس مزید طوالت اختیارکرے کیونکہ یہ کسی کے مفاد میںنہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں جو الزامات لے کرگئے ہیں وہ پہلے بھی ناکام ہوچکے ہیں اور ان کوآئندہ بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32379

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں