وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، زاہد حامد اور انوشہ رحمن کی میڈیا سے بات چیت

وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی آف شور کمپنیاں ہیں، اعتراز احسن نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، دھرنوں اور احتجاج کی دھمکیوں سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے، اپوزیشن میں شامل بعض جماعتیں پانامہ پیپرز کی آڑ میں مسلم لیگ (ن)کو ہدف کا شکار بنانا چاہتی ہیں، اپوزیشن 2018ءکے عام انتخابات میں مقابلہ کیلئے …

وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی آف شور کمپنیاں ہیں، اعتراز احسن نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، دھرنوں اور احتجاج کی دھمکیوں سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے، اپوزیشن میں شامل بعض جماعتیں پانامہ پیپرز کی آڑ میں مسلم لیگ (ن)کو ہدف کا شکار بنانا چاہتی ہیں، اپوزیشن 2018ءکے عام انتخابات میں مقابلہ کیلئے تیار ہو جائے
وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، زاہد حامد اور انوشہ رحمن کی میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) وفاقی وزراءخواجہ سعد رفیق، زاہد حامد اور انوشہ رحمن نے ٹی او آرز پر اپوزیشن رہنماﺅں کی پریس کانفرنس میں اختیار کئے گئے مو¿قف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی آف شور کمپنیاں ہیں، اعتراز احسن نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے،عدالت طلب کرے گی تو وزیر اعظم محمد نواز شریف پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، دھرنوں اور احتجاج کی دھمکیوں سے ڈررانے کی کوشش نہ کی جائے، اپوزیشن میں شامل بعض جماعتیں پانامہ پیپرز کی آڑ میں مسلم لیگ (ن)کو ہدف کا شکار بنانا چاہتی ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت اختلافات کے باوجود کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے، اپوزیشن 2018ءکے عام انتخابات میں مقابلہ کیلئے تیار ہو جائے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply