سیالکوٹ۔23ستمبر (اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا، زخمیوں کی عیادت کی ، انہیں پھول پیش کئے اور زخمیوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے سرحدی گاو¿ں پر بھارت کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے ایسی کارروائےاں کر رہا ہے، بھارت کی ایسی مذموم کارروائےوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ہم دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا جانتے ہیں، حکومت بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والوں کی عیادت بھی کرے گی اور ان کو ہونے والے نقصانات کے ازالہ کی کوشش بھی کرے گی، سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں میں بسنے والے محب وطن ہیںاور سرحدی عوام دشمن سے خوفزدہ نہیں ہےں ، پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائے گا،پاکستان پر امن ملک ہے اورپاکستانی پر امن قوم ہے، اس طرح کوئی پاکستان پر رعب قائم نہیں کر سکتا اور یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ پاکستان کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کے ذرےعے کسی طرح کا دباﺅقائم کر سکے گا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70817