اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اورخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پراصل امپائر عدالت ہے،فریقین اس پر بھروسہ کریں ،ہمیں عدالت کاہر فیصلہ قبول ہوگاملک کاجلد ہیجانی کیفیت سے نکلناسب کیلئے بہتر ہے ۔ جمعرات کویہاں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے …
وفاقی وزراء خواجہ آصف اورخواجہ سعد رفیق کی ذرائع ابلاغ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف اورخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پراصل امپائر عدالت ہے،فریقین اس پر بھروسہ کریں ،ہمیں عدالت کاہر فیصلہ قبول ہوگاملک کاجلد ہیجانی کیفیت سے نکلناسب کیلئے بہتر ہے ۔ جمعرات کویہاں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے بہت زور لگالیا لیکن ہم کہیں نہیں جا رہے اوربدستورعوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، انھوں نے کہا کہ اصل امپائر عدالت ہے تما م فریقین کواس ادارے کی کارروائی پر بھروسہ ہونا چاہیئے ،ہماری قیادت نے ہمیشہ عدالت کا احترام کیا ہے جوہماری روایات میں شامل ہے، عدالت کی جانب سے جوبھی فیصلہ آباہم سرتسلم خم اوروہ فیصلہ قبول کرینگے۔ خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میرا انتخابی حلقہ بھارت سے ملحقہ سرحد کے ساتھ ہے، اورمیں ہرہفتے ایل او سی پرجاکر پاک فوج کے جوانوں سے ملتاہوں،بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملتاہوں۔بھارت چونکہ ہمارا ازلی دشمن ہے اس لئے اس کے خلاف بولنا میرے خون میں شامل ہے۔








