22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزرا کی زیر صدارت اجلاس، ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خاتمے...

وفاقی وزرا کی زیر صدارت اجلاس، ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کریک ڈائون کا فیصلہ

- Advertisement -

لاہور۔25اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،جہاں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ، انسپکٹر جنرل ریلویز پولیس رائے طاہر سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے مشترکہ کریک ڈائون شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس حوالے سے یہ طے پایا کہ نیشنل کانسٹیبلری اور ریلویز پولیس مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی جبکہ فرنٹیئر کور (ایف سی) بھی اس آپریشن میں ریلوے پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس مقصد کیلئے وزارت داخلہ تمام دستیاب وسائل فراہم کرے گی۔انہوں نے ریلوے پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے ریلویز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حالیہ عرصے میں اٹھائے گئے منفرد اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ریلوے کی ترقی اور عوامی سہولت کیلئے وفاقی حکومت پرعزم ہے۔اجلاس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر قائم تجاوزات کے خاتمے کیلئے فیڈرل ریزرو پولیس کی معاونت اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے بھرپور تعاون پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی سکیورٹی اور انسداد تجاوزات کے سلسلے میں بین الادارہ جاتی اشتراک عمل مثبت نتائج دے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں