وفاقی وزير داخلہ شيخ رشيد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اردو بازار ميں لگنے والی آگ کے واقعہ کے موقع پر پہنچ گئے

106

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وفاقی وزير داخلہ شيخ رشيد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کيپٹن انوار الحق راولپنڈی اردو بازار ميں لگنے والی آگ کے واقعہ کے موقع پر پہنچ گئے،الحمدالله کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔اسلام آباد سے ريسکيو کی ٹيميں اور فائربریگيڈ کی ٹيميں لے کر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات موقع پر پہنچ گئے۔

پچھلے سال چيف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کے احکامات پر اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظاميہ کے درميان ميٹنگ ہوئی تھی کہ کسی بھی امدادی سرگرمی ميں حصہ لينے کے لئے جڑواں شہروں کی انتظاميہ آپس ميں تعاون کريں گی تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بروقت بچا جاسکے۔ اجلاس ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈی سی راولپنڈی کيپٹن (ر) انوارالحق کے درميان ہوئی تھی۔