سکھر۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمرسندھ کے دو روزہ دورے پر اتوارکو سکھر پہنچیں گے۔سکھرانتظامیہ کو وفاقی وزیرکے دورہ کے بارے میں شیڈول سے آگاہ کیا گیاہے۔ سکھرانتظامیہ کو موصولہ پروگرام کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر 23 مئی بروزاتوار سکھر آئیں گے۔وہ سکھرمیں آئی بی اے یونیورسٹی میں سائنس لیبارٹری کا افتتاح اور تقریب سے خطاب کریں گے۔
وہ اگلے روز24 مئی پیرکوشکارپور، گھوٹکی، جیکب آباداور گمبٹ کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیراسد عمر اپنے دو روزہ دورہ کے کے دوران مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پارٹی راہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔وہ پیر کو سکھر سے اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔سکھرانتظامیہ کے مطابق وفاقی وزیر کی سکھرآمد کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔