وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز کی زیر صدارت کوویڈ 19 پر پارلیمانی کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس، صف اول میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سے اظہار تشکر

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و کنوینئر سینیٹرشبلی فراز کی زیر صدارت کوویڈ 19 پر پارلیمانی کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ کمیٹی کے کنوینئر نے کوویڈ 19 کے خلاف صف اول میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کوویڈ19 وبا سے متعلق تیاری اور وباءسے نمٹنے …

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات و کنوینئر سینیٹرشبلی فراز کی زیر صدارت کوویڈ 19 پر پارلیمانی کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ کمیٹی کے کنوینئر نے کوویڈ 19 کے خلاف صف اول میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کا شکریہ ادا کیا۔ وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کوویڈ19 وبا سے متعلق تیاری اور وباءسے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ کمیٹی کے کنوینئر نے ہدایت دی کہ کوویڈ 19 کے عدم پھیلاﺅ اور صورتحال کو سمجھنے کے لئے متاثرہ مریضوںکی عمر، دیگر بیماریوں اور اعداد و شمارسے متعلق مریضوں کی پروفائل تیارکی جائے۔ کمیٹی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کوویڈ19 ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے کوششیں کی جائیں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ ٹیسٹ کراسکیں۔ پاکستان میں کویڈ19 کے دوبارہ انفیکشن سے متعلق معاملے کا بھی جائزہ لیتے ہوئے وزارت صحت کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات کے لئے تیار رہیں۔ جن علاقوں کو ہاٹ سپاٹ قرار دیکر سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا گیا ہے وہاں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جاسکتی ہے۔ کمیٹی نے وزارت کو ہدایت کی کہ عام لوگوں کی فیسوں کے مختلف ڈھانچے سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے اور نجی ہسپتالوں میں حد سے زیادہ معاوضے کم کرنے کے لئے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے۔سب کمیٹی نے اتفاق کیا کہ کوویڈ19 سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اگلا اجلاس آئندہ 15 دن کے اندر اندر طلب کیا جائے گا اور تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پہلے بتائی گئی سفارشات کے تفصیلی جواب کے ساتھ اجلاس میں آئیں۔ اجلاس میں ایم این اے خواجہ محمد آصف، شاہدہ اختر علی ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد شریک تھیں۔