اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے مولانا مفتی تقی عثمانی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز اور قابل احترام دینی شخصیت پر حملہ پاکستان کے امن پر حملہ ہے ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کراچی میں امن اور پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے عوام کو ملنے والی خوشی ملک دشمنوں کو برداشت نہیں ہوئی۔