وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کا مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن شانگلہ کی نومنتخب کابینہ سےحلف، نوجوانوں کو مثبت سیاست کا پیغام

شانگلہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ہفتہ کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع شانگلہ کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ملک کا ایک اہم نظریاتی پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں …

شانگلہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ہفتہ کو مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع شانگلہ کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ملک کا ایک اہم نظریاتی پلیٹ فارم ہے جو نوجوانوں کو مثبت سیاست، تعلیم اور قومی خدمت کی طرف راغب کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) ہمیشہ طلبہ اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب کابینہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع شانگلہ میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، طلبہ کے مسائل کے حل اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔