وفاقی وزیربرائےقانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

64
وفاقی وزیربرائےقانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
وفاقی وزیربرائےقانون وانصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیربرائےقانون وانصاف ڈاکٹربیرسٹر فروغ نسیم سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران باہمی قانونی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔

برطانوی سفیر نے وزیر قانون کو برطانیہ میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم سے متعلق آ گاہ کیا۔برطانوی سفیرکرسچین ٹرنرنے قانون سازی کے حوالے سے وزیر قانون کی کاوشوں کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وزارت قانون تمام متعلقہ فریقوں سے مل کر کام کر رہی ہے جبکہ دیگر وزارتیں قانون سازی سے متعلق مسودہ کی تیاری میں ضروری معاونت فراہم کررہی ہیں۔ملاقات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وانصاف ملیکہ بخاری بھی موجود تھیں۔