وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی کی ملاقات

306
APP04-014 ISLAMABAD: November 14 - Federal Minister for Human Rights Dr. Shireen Mazari meeting with Allama Iftikhar Hussain Naqvi Owner Such TV at his office. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے بدھ کے روز اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ سید افتخار حسین نقوی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ افتخار نقوی نے وفاقی وزیر کو میراث میں خواتین کو ان کے دینی اور قانونی حق سے محروم رکھنے کے رحجان اور اس سلسلے میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیااور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے اور اس ضمن میں اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کے حقوق اور خاص طور پر میراث میں خواتین کے حقوق کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں قدرتی اور دیگر ممکنہ آفات کے امکانات اور تدابیر کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر نے ممکنہ قدرتی آفات سے بچاو¿ اور اس حوالے سے انسانی حقوق کے تناظر میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دینے سے متعلق توجہ دلائی۔