23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیربرائے نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان سے ایم پی اے شعیب صدیقی...

وفاقی وزیربرائے نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان سے ایم پی اے شعیب صدیقی و پارٹی عہدیداروں کی ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان سے ایم پی اے شعیب صدیقی و پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پرآئی پی پی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جاوید اورپارٹی رہنما علی جاوید ڈوگر سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو پی پی 149میں ترقیاتی کاموں اورپنجاب میں حالیہ تنظیم سازی ودیگر امور ر بریفنگ دی گئی۔

پارٹی ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کے دوران پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ بجلی، سوئی گیس اوروفاقی محکموں سے متعلقہ مسائل فوری حل کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

عبدالعلیم خان نے شعیب صدیقی کو پی پی 149پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی جبکہ شعیب صدیقی نے وفاقی وزیر کو مختلف اضلاع میں نئے پارٹی عہدیداروں کے بارے میں آگاہ کیا۔پارٹی رہنمائوں نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ذاتی حیثیت میں بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483484

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں