‘ وفاقی وزیربرجیس طاہر کا دھیر کوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب

290

دھیر کوٹ ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر اورگلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے سال 2016ءکوآزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے آئندہ اتنخابات میں پیپلزپارٹی کی سیاست کو ہمیشہ کےلئے دفن کرکے مسلم لیگ (ن) تاریخی کامیابی حاصل کرے گی‘ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے‘ ہماری حکومت برسراقتدار آنے کے بعد کشمیریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے گی‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کے لحاظ سے پاکستان کے برابر دیکھنا چاہتے ہیں‘ آزاد کشمیر میں حکومت نہ ہونے کے باوجود وزیراعظم نے اسلام آباد سے مظفر آباد تک موٹر وے‘گلگت بلتستان کو کشمیر سے ملانے کےلئے شنٹر پاس سمیت آزاد کشمیر کےلئے اربوں روپے کے میگا منصوبہ جات کشمیر عوام کےلئے دیئے ہیں۔