وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا تقریب سے خطاب

95
APP71-27 ISLAMABAD: November 27 –Federal Minister for Federal Education & Professional Training Shafqat Mahmood addressing at launching ceremony of "Parho, Aagay Barho" enrolment of all out-of-school children of ICT at National Library. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 100 روزہ پلان کے تحت قومی تعلیمی پالیسی فریم ورک 2018ءکا اعلان کر دیا، وفاقی دارالحکومت کی حدود میں ”آﺅٹ آف سکول چلڈرن“ مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ منگل کو وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے نیشنل لائبریری میں منعقدہ تقریب میں قومی تعلیمی پالیسی فریم ورک اور آﺅٹ آف اسکول چلڈرن مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری تعلیم وجیہہ اکرم، وفاقی دارالحکومت سے منتخب اراکین اسمبلی علی اعوان اور راجہ خرم نواز، سیکریٹری وزارت تعلیم ارشد مرزا، وفاقی وزیر تعلیم کے ایڈوائزر رفیق طاہر، وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر اکرام علی ملک اور تعلیم سے منسلک مختلف اداروں کے سربراہان اور دیگر افراد کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ تعلیم میں سرمایہ کاری نہ کرے۔ دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی جنہوں نے تعلیم کے شعبہ پر توجہ دی۔