وفاقی وزیرتوانائی پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی پختگی کے منصوبہ کا افتتاح کردیا

ہری پور۔17اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرتوانائی پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی پختگی کے منصوبہ کا افتتاح کردیا، جس پر سات کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمرا یوب خان نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسہ جاری ہے۔ ضلع ہری پور کو ماڈل ضلع بنا کر دم لیں …

ہری پور۔17اگست (اے پی پی) وفاقی وزیرتوانائی پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کانگڑہ کالونی میں سڑکوں کی پختگی کے منصوبہ کا افتتاح کردیا، جس پر سات کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمرا یوب خان نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسہ جاری ہے۔ ضلع ہری پور کو ماڈل ضلع بنا کر دم لیں گے بجلی و گیس کی جاری سکیمیں مکمل ہونے پر پورے ہری پور میں توانائی شعبہ سے متعلق مسائل آئندہ کئی دہائیوں کے لیے ختم ہوجائیں گے۔ ترقیاتی سکیموں کے ساتھ ساتھ ہری پور کے عوام اور باالخصوص نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھی کام جاری ہے۔ ٹی آئی پی کوفعال کرکے روزگار کے مواقع پید ا کریں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع ہریپور کے صدر راجہ احتشام، ایم پی اے فیصل زمان جہازوں والا،ریجنل صدرپی ٹی آئی طاہراقبال ، اوردیگرافرادپی ٹی آئی عہدیداران بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ انہوںنے کہا کے میں نے روایتی سیاست کی بجائے عوام کی حقیقی خدمت کی ہے عمر ایوب خان نے کہا کے روڈوں بجلی گیس اور پانی کے میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔