وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات

118
APP69-20 KARACHI: January 20 - Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar called on Chief Minister Sindh Syed Murad Ali Shah. APP

کراچی ۔ 20جنوری (اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے صوبائی حکومت کے سیلز ٹیکس کے مد میں یک طرفہ کٹوتی نا انصافی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایف بی آر نےسندھ حکومت کے سیلز ٹیکس کی ادائیگی سے صرف اندازے کی بنیاد پر 4 بلین روپے براہِ راست واپس لے لئے جب کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ اعداد و شمار سندھ حکومت کے ا کاﺅنٹ سے نکالنے سے قبل انہیں ری کنسائل کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال دوبارہ ایف بی آر نے سندھ حکومت کے اکاﺅنٹ سے 4 ملین روپے کی کٹوتی کی ہے ۔