وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈا ر کا وزیراعظم کی جانب سے چینی سفیر کے اعزازمیں الوداعی ظہرانے کا اہتمام

215
Ishaq Dar

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمد اسحاق ڈارنے پاکستان اورچین کے درمیان عشروں سے جاری برادرانہ تعلقات کے فروغ اوراسے مزید تقویت دینے میں پاکستان میں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر نونگ رونگ کی خدمات کوسراہاہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں چین کے سبکدوش ہونے والے سفیر نونگ رونگ کے اعزازمیں دئیے گئے الوداعی ظہرانے میں کہی۔

وزیرخزانہ نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کے اعزازمیں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا۔وزیرخزانہ نے وزیراعظم محمدشہباز شریف کی جانب سے پاکستان اورچین کے درمیان عشروں سے جاری برادرانہ تعلقات کومزید تقویت اورفروغ دینے اورپاکستان کیلئے چینی حمایت میں سہولیات فراہم کرنے پر سفیر نونگ رونگ کی خدمات کوسراہا۔

انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر کی مستقبل کی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کاپیغام بھی پہنچایا۔