22.2 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات،...

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کی ملاقات، توانائی کی منتقلی، ماحولیاتی لچک، ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، انسانی وسائل کی ترقی اور وسائل کے بہتر استعمال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ گہرے تعاون کی خواہش کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے توانائی کی منتقلی، ماحولیاتی لچک، ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، انسانی وسائل کی ترقی اور وسائل کے بہتر استعمال میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ گہرے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے پالیسی پرمبنی فنانسنگ، کیپیٹل مارکیٹس کی ترقی، نجی شعبے کی شمولیت اور گرین بانڈز، بلینڈڈ فنانس اور ڈیٹ فار نیچر سویپس جیسے جدید مالیاتی ذرائع میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے یہ بات بدھ کویہاں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانداسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ، وزارت خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت اقتصادی امور کے سینئر حکام اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد میں بینک کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فان، ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا لیا گٹیریز اور پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے اے ڈی بی نور احمد شامل تھے۔ وزیر خزانہ نے بینک کے صدر اور وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ بینک کی دیرینہ شراکت داری پرتشکرکااظہارکیا۔ انہوں نے حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان کی ماحولیاتی لچک اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری کے عزم کو اجاگر کیا اور اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ بینک کے صدر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل بنایا۔

وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرکے ساتھ اپریل میں واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اے ڈی بی کی کنٹری ٹیم، خصوصاً ایما فان کی قیادت میں وزارت خزانہ کے ساتھ تعمیری رابطوں اور معاشی اصلاحات میں تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے وفد کوپاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند سالوں کے متعدد چیلنجز کے باوجود معیشت میں استحکام آیا ہے، افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے، حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ قابو میں ہے اور عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کے بعد قرض کے حصول کی لاگت کم ہوئی ہے۔انہوں نے پاکستان میں وسائل کے بہتر استعمال، خواتین کی مالی شمولیت، ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ اور ماحول دوست توانائی کی طرف منتقلی میں بینک کے تعاون کو خصوصی طور پر سراہا۔وزیر خزانہ نے زراعت کے بیمہ، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی کے ڈھانچے کی مضبوطی اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی کی معاونت کو بھی اہم قرار دیا۔مستقبل کی شراکت داری پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے توانائی کی منتقلی، ماحولیاتی لچک، ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس، انسانی وسائل کی ترقی اور وسائل کے بہتر استعمال میں گہرے تعاون کی خواہش ظاہر کی۔

- Advertisement -

انہوں نے پالیسی پرمبنی فنانسنگ، کیپیٹل مارکیٹس کی ترقی، نجی شعبے کی شمولیت اور گرین بانڈز، بلینڈڈ فنانس اور ڈیٹ فار نیچر سویپس جیسے جدید مالیاتی ذرائع میں بھی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے آئندہ 2026–2035 کی اے ڈی بی کنٹری پارٹنرشپ سٹریٹجی میں تعاون کی دعوت بھی دی جو پاکستان کی درمیانی مدت کی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتو کانڈا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور استحکام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ معیشت میں بہتری اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات خوش آئند ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اے ڈی بی خصوصاً ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبادی کے مسائل، بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر اور وسائل کے حصول کے شعبوں میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے پاکستان کی مارکیٹ کومتنوع بنانے کی کوششوں کو بھی خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اے ڈی بی پانڈا بانڈ سمیت دیگر جدید مالیاتی ذرائع متعارف کرانے میں مددفراہم کرے گا۔اس موقع پرفریقین نے ترقیاتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں