19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں سعودی...

وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے پاکستان میں سعودی عرب اور قطر کے سفیروں کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی): وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سعودی عرب اور قطرکے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات قائم ہیں اور پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ تجارت،معیشت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا چاہتاہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں سعودی عرب اور قطر کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں کہی۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نےوفاقی وزیر خزانہ و محصولات جناب مفتاح اسماعیل سے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔

وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان زراعت، توانائی، ریفائنری، آئی ٹی اور تجارت کے شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی، سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شعبوں میں غیر معمولی تعلقات ہیں۔ ، وزیر خزانہ نے سعودی سفیر کو دونوں ممالک کے درمیان حکومتی اور تاجروسرمایہ کاروں کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے ممکنہ مواقع سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

سعودی سفیر نے طویل المدتی تعلقات کا اعتراف کیا اور بتایا کہ مملکت سعودی عرب نئی سرمایہ کاری ککی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور پاکستان میں باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو جاری رکھنے پر گہری توجہ دے رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی حکومت کے خوش آئند جذبات اور حمایت کو سراہا۔

قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور موجودہ حکومت قطری سرمایہ کاروں اور تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ انہوں نے قطری سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے بھی آگاہ کیا۔

قطر کے سفیر نےبتایا کہ قطر کی حکومت پاکستان میں تجارت اور توانائی سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ وزیر خزانہ نے قطر کی حکومت کی سرمایہ کاری کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=309893

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں