وفاقی وزیرخزانہ کا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلاینز کی بہتر ی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

105
وفاقی وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ کا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلاینز کی بہتر ی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلاینز کی بہتر ی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسرائیر وائیس مارشل محمد عامر حیات سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پی آئی اے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوآفیسر نے حکومت سے مالی تعاون کی درخواست کی۔ وزیرِ خزانہ نے ائیرلائنز کی بہتر ی کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ نے پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور جلد از جلد یورپ کیلئے پروازوں کو شروع کروانے کیلئے وزیرِ ھوابازی خواجہ سعد رفیق سے بھرپور معاونت کا عندیہ بھی دیا۔