
سیالکوٹ۔6 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ٹیکس ریفنڈ کا مسئلہ بہت بڑا اور کئی سالوں سے چل رہا ہے ،گزشتہ برس 112ارب روپے کے ٹیکس نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ ریکوری صرف ایک ارب روپے کی ہوئی ۔ 111ارب روپے کی ریکوری کا ذمہ دار کون ہے ؟ ہمارے لائف سٹائل پرروزانہ کی بنیاد پر مشاورت ہوتی ہے اور ہم ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف ٹیکس کی شرح کم کرنا چاہتے ہیں تا کہ ہر کوئی بخوشی ٹیکس ادا کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لینے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔