24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ سے برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم کی ملاقات،...

وفاقی وزیرداخلہ سے برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم کی ملاقات، متاثرین سیلاب کے لئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی نژاد پاکستانی بزنس مین وسیم اسلم نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک وزیر داخلہ محسن نقوی کے حوالے کیا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نےوسیم اسلم کے جذبہ خیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے ۔ حالیہ سیلاب نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کو شدید متاثر کیا ہے۔بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔وسیم اسلم کی مالی امداد کو وزیراعظم فلڈ ریلیف میں دیا جائے گا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں