وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

135

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سےامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

امریکی سفیر کی پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے،عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا۔کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔