29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی ، سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارت کی ڈورن دہشتگردی بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔ پاکستان نے موثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا۔خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے۔ سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594739

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں