اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 4 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والی سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں پر ناز ہے، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ملائے اور قوم سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز انتہائی پروفیشنل اور باصلاحیت ہیں، قوم سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔