24.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا باغ میں ویگن کھائی میں گرنے سے5...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا باغ میں ویگن کھائی میں گرنے سے5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں ویگن کھائی میں گرنے سے5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو اپنے تعزیتی بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602503

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں