اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں ایس ایم تنویر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔