12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان کے علاقے میں کامیاب انٹیلی...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شمالی وزیرستان کے علاقے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جس میں 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو اپنے بیان میں 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

- Advertisement -

خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567439

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں