اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لسبیلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔