سکھر۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ا محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب بڑے 500 سال قدیمی جلوس کا دورہ کیا ، انتظامات پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ضلعی انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو سراہا-
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جلوس کے لیے کیے گئے انتظامات دیکھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کے لئے کیے گئے انتظامات پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،سول انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو سراہا- وزیر داخلہ محسن نقوی نے قدیمی جلوس کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا-