وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا میران شاہ میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو تحسین

170
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے میران شاہ میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی ۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ہر موقع پر بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

میران شاہ میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد پاک دھرتی پر بوجھ ہیں،قوم کے تعاون سے اس ناسور کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔