وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پشاور کے علاقے شمشتوارمڑ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

3
Federal Interior Minister
Federal Interior Minister

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے شمشتوارمڑ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سی ٹی ڈی کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔ اتوارکو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے خود کش حملہ آور اور ہینڈلر کو جہنم واصل کر کے دہشت گردی کے منصوبے کو خاک میں ملایا،

سی ٹی ڈی ٹیم کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے پہلے بھی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر سی ٹی ڈی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔