وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کندھ کوٹ حادثہ میں پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

111

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کندھ کوٹ کے قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آنے والے حادثہ میں 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔