وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

146

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہری پور کے قریب چہکائی کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ارو تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطافرمائے۔