21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دکی میں کول مائنز میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، اس واقعہ میں 20 مزدور جاں بحق ہوئے۔جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نےزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اور دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ المناک واقعہ میں ملوث شرپسند عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=511136

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں