لاہور۔5مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عوامی نیشنل پارٹی کا صدر منتخب ہونے پر سینیٹر ایمل ولی خان کو مبارکباد دی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایمل ولی خان پر اے این پی کے مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ایمل ولی خان کا اے این پی کا صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے کہ ایمل ولی خان کی قیادت میں پارٹی عوامی سطح پر مزید مضبوط ہو گی۔