وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی قلات میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

93

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں دہشتگردی کے واقعے کی شدیدمذمت کرتےہوئے وہاں شہید ہونے والے پولیس و لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پیر کو اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے حملے میں 5 شہریوں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ،انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، اتحاد کی قوت سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔