28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت، شہید ہونے والے 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں دشت روڈ پر بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ہونےوالے 3 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے، قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقہ، یہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں