وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کا سردار بہادر خان یورنیورسٹی پشین کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

139
APP36-29 QUETTA: December 29 - Minister for Interior Ahsan Iqbal talking to students of Sardar Bahdur Khan Women University Campus in Pishin area. APP photo by Mohsin Naseer

کوئٹہ۔29دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ ملک کواس وقت بہت سے چیلجز کاسامناہے اپوزیشن اجتماجی دھرنوں کی بجائے حکومت کے ساتھ ملکر ملک کے استحکام اورترقی کے لیے اپناکرداراداکرے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی پشین کیمپس کی افتتاح سے علاقے کے طالبات کواعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہونگے اعلیٰ تعلیم کے حصول سے بلوچستان کی پسماندگی کاخاتمہ ممکن ہے ملک میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں سی پیک منصوبے سے ملک میں ترقی کانیا سفرشروع ہوگا۔ان خیالات کاکااظہار انہوںنے جمعہ کو سردار بہادر خان یورنیورسٹی پشین کیمپس کے افتتاح کے بعد میڈیا اورطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی آغا لیاقت ،سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر رخسانہ جبین،ڈپٹی میئرکوئٹہ محمدیونس بلوچ ،نصیب اللہ بازئی ،ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ ،ڈپٹی کمشنر پشین سمیت احکام بھی موجودتھے ۔وفاقی وزیرداخلہ ومنصوبہ بندی احسن اقبال کہاکہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کاقول ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے خواتین مردوں کے برابرکرداراداکرےں۔خضدار،پشین ،وڈھ اورنوشکی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام سے علاقے کے طالبات کواعلیٰ تعلیم کے موقع میسرہونگے اب کوئی بچی اس لیے تعلیم سے محروم نہیں ہوگی انکے علاقے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر نہیں ہم اپنے نوجوان نسل کوتعلیم کے زیورسے آراستہ کرینگے تاکہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپناکرداراداکرسکیں ۔