
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا سری لنکن ہم منصب سگالا رتنا نائیکے کو دورے کی دعوت
نیو یارک۔ 22 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سری لنکا کے وزیر داخلہ سگالا رتنا نائیکے کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ سری لنکن وزیر داخلہ کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے وزیر داخلہ کی اہم ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہوئی ۔یہ اجلاس دنیا میں منشیات کے جرائم کے خاتمے کے لئے عالمی حکمت عملی وضع کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر قیادت ایک 7رکنی وفد نے کی۔