وفاقی وزیرداخلہ کااسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس،تحقیقات کا حکم دیدیا

98
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi
Federal Interior Minister Mohsin Naqvi

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد کے اتوار بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نےچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ کیا اورآتشزدگی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرچیئرمین سی ڈی اے موقع پر پہنچ گئے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے اور اضافی وسائل لگا کر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔