وفاقی وزیرداخلہ کابنوں میں پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

101
بھارتی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے حوالدار محمد نوید کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، وزیر داخلہ محسن نقوی ، آئی جی پنجاب سمیت اعلی فوجی و سول حکام کی شرکت

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

منگل کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے بنوں پولیس کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کا حملہ پسپا کیا۔

خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی جرات پر فخر ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس شاباش کی مستحق ہے ۔ پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔